نئی دہلی۔ اترپردیش پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ راہول گاندھی ہتھراس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والی لڑکی کے اہلخانہ سے ملنے جا رہے تھے۔
راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مجھ لاٹھی چارج بھی کیااور دھکے دے کر زمین پر گرا دیا۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا صرف مودی جی ہی اس ملک میں چل سکتے ہیں؟کیا کوئی عام آدمی یہاں نہیں چل سکتا؟۔
جب ہماری گاڑی کو روکا گیا تو ہم نے چلنا شروع کر دیا،میری بہن بھی ساتھ موجود تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے کارکنوں نے سڑکیں بند کر دیں اور نعرے لگائے۔ان کے قافلے کو روکا گیا تو راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی اپنی گاڑی سے باہر آ گئے۔اور یو پی کے وزیر کے خلاف نعرے بازی کی۔
جس کے بعد یوپی پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ بھارت کی ریاست اتر پرادیش میں نچلی ذات کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والی لڑکی کئی دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد نئی دہلی کے ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔