پاکستان کا افغانستان میں امن کے حوالے سے حمایت کا پیغام ہمارے مفاد میں ہے۔عبد اللہ عبد اللہ

 افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔ میں نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان دوحہ مذاکرات میں کسی مثبت پیشرفت میں رکاوٹ بننے والے ایشو پر ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے۔