رپورٹس کے مطابق اگست کے مہینے میں ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی جب کہ فیس بک دوسرے اور انسٹاگرام تیسرے نمبر پر رہی۔
سینسر ٹاور کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹک ٹاک ڈاؤن کرنے والے ممالک میں انڈونیشیا اور برازیل شامل ہیں، ٹک ٹاک کے کُل ڈاؤن لوڈرز میں سے 11 فیصد حصہ انڈونیشیا اور 9 فیصد حصہ برازیل کا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگست میں ٹک ٹاک کو 6 کروڑ 34 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں اس سال ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست میں دوسرا نمبر فیس بک کا ہے جسے 5 کروڑ 16 لاکھ صارفین کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔