مریخ  کا زمین سے فاصلہ مزید کم ہوگیا

زمین سے قریب ترین سیارے مریخ  کا زمین سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارہ مریخ اس وقت زمین سے قریب آگیا ہے اور پورے ہفتے یہ زمین سے قریب ہی رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران مریخ کا زمین سے فاصلہ تقریباً 6 کروڑ 21 لاکھ کلومیٹر (62.1 ملین کلومیٹر) رہے گا۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایسا ایک اور موقع پندرہ سال بعد 2035 میں دوسری بار آئے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مریخ اس وقت زمین سے کم ترین فاصلے پر  نہیں ہے، بلکہ مریخ اور زمین کے درمیان اوسط سے خاصا کم فاصلہ ایک دو نہیں بلکہ پورے ایک ہفتے تک برقرار رہے گا جو ایک بہت ہی نایاب موقع ہے اور کبھی کبھار ہی آتا ہے۔

واضح رہے کہ مریخ اور زمین کے درمیان کا اوسط فاصلہ 6 کروڑ 33 لاکھ کلومیٹر ہے جبکہ ان دونوں سیاروں میں کم سے کم فاصلہ 5 کروڑ 46 لاکھ کلومیٹر تک ہوسکتا ہے۔

مریخ اور زمین میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ بہت 40 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔