واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹوریج کا مسئلہ حل کردیا گیا

واٹس ایپ کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.20.201.9 میں پہلی بار ایسا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کے لیے اپنی اسٹوریج کا مسئلہ آسان بنادے گا۔

واٹس ایپ صارفین کو اکثر فون کی اسٹوریج اسپیس بھرجانے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے جو اس ایپلی کیشن میں دوستوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا نتیجہ ہوتا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کے تحت اسٹوریج بار کا اضافہ ہوگا جو واٹس ایپ ویڈیوز اور تصاویر کے اسٹوریج اسپیس کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

دوسری جانب اسی طرح صارف کو یہ علم ہوگا کہ اسے کتنی بڑی دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہوئی ہیں۔

اس فیچر سے صارفین کو ایپ کی اسٹوریج کسٹمائزر کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ہر قسم کی میڈیا فائلز بشمول فارورڈڈ فائلز کا ڈیٹا دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے یہ نیا فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں ڈیٹا اینڈ اسٹوریج یوزایج سیکشن میں چھپا ہوگا اور وہاں وہ کلین اپ آپشن سے فون کی میموری خالی کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ یہ فیچر تمام چیٹس اور گروپ کی فہرستیں بھی ان کے اسٹوریج کے مطابق بنائے گا اور صارف کے لیے گروپس یا انفرادی چیٹس کو سرچ کرنا بھی آسان ہوگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر فی الحال مخصوص بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کروایا جاسکتا ہے۔