ایپل نے آئی فون12آئندہ ہفتے لانچ کرنے کا اعلان کردیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون12آئندہ ہفتے لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے نیا ماڈل 13اکتوبرکو باقاعدہ طور پر لانچ کردیا جائے گا

خبر ایجنسی کا کہناہے کہ ایپل کمپنی اس سلسلے میں آن لائن تقریب کا انعقاد کرے گی جو کہ اس کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

آئی فون 12 کی لانچ کی تاریخ اور فون کے فیچرز کے حوالے سے بے شمار لیکس کافی عرصے سے سامنے آ رہی تھیں، تاہم عالمی وبا کورونا کے باعث آئی فون کا نیا ماڈل تاخیر کا شکار ہوگیا۔

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا بے چینی سے انتظار تھاتاہم اب ایپل نے اعلان کردیا ہے کہ 13 اکتوبر 2020 کو نئے ماڈل کی باقاعدہ لانچنگ کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کا کہناہے کہ ایپل کمپنی اس سلسلے میں آن لائن تقریب کا انعقاد کرے گی جو کہ اس کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔