چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی آئے دن جدید ترین اسمارٹ ہوم اپلائنسس متعارف کرواتی رہتی ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ایک ایسی عینک صارفین کے لیے پیش کی ہے جس سے آنکھیں خطرناک شعاعوں سے محفوط رہیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی نے ایک ایسی عینک متعارف کروائی ہے جو کہ آنکھوں کو موبائل اسکرینز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھے گی۔
شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس عینک کا نام 'میجیا اینٹی بلو رے گلاسس' ہے جو کہ پہلے اپریل میں پیش کی گئی تھی لیکن اب اسے مزید اپ ڈیٹ کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔
اس عینک میں ہائی ڈیفینیشن نائلون لینسس موجود ہیں جو کہ آپ کی آنکھوں کو 80 فیصد تک نیلی شعاعوں جب کہ 93 فیصد تک عام شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔
شیاؤمی کی اس عینک کا وزن 15.5 گرام ہے اور یہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے جب کہ یہ کالے اور روز گولڈ رنگ میں ملے گا۔
یہ عینک فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کہ قیمت 29 ڈالر ہے۔