کورونا ‏وبا کے باوجود ترسیلاتِ زرمیں اضافہ ہماری معیشت کیلئے خوشخبری ہے۔ عمران خان

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کورونا ‏وبا کے باوجود ترسیلاتِ زرمیں اضافہ ہماری معیشت کیلئے خوشخبری ہے۔

وزیراعظم  نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ستمبر 2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچیں جو گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد جب کہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ الحمدللہ، یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں۔