اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جب کہ اگست 2019 میں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کا مجموعی قرضہ 3 ہزار 419 ارب روپے بڑھا جب کہ پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہو گیا، اگست 2019 تک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔