برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی 

لاہور۔ برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پہلی براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی، پروازکی آمدپرکیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے برطانیہ سے لاہور کیلئے براہ راست پروازوں کاآغازکردیا ہے اور اس سلسلہ میں برٹش ایئرویزکی پہلی پروازنے ہیتھروایئرپورٹ سے لاہور کیلئے اڑان بھری۔

پروازبی اے 259 لندن سے 214 مسافروں کو لے کر لاہورپہنچی۔پروازکی آمدپرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی سجاوٹ کی گئی تھی۔

 سی اے اے کے ایئرپور ٹ منیجر اور دیگرافسران مسافروں کے استقبال کیلئے موجود تھے۔برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچنے پرایئرپورٹ کے سی آئی پی لاؤنج میں کیک کاٹا گیا۔

یاد رہے برٹش ایئرویز کو لاہورکے لیے ہفتہ وار4پروازوں کی اجازت دی گئی ہے اور 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں۔

 یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئے آپریشن شروع کرے گی۔

خیال رہے برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔