پاکستان ریلوے نے کورونا کے باعث بند تمام سٹاپ بحال کردیئے، نیا شیڈول بھی جاری

سرگودھا: پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے جو کل بروز جمعرات سے نافذالعمل ہو گا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کورونا سے پہلے جن ٹرینوں کے سٹاپ ختم کر دیئے گئے تھے انکے تمام سٹاپ بحال کر دیئے گئے ہیں۔

 سرگودھاسے کراچی جانے اور آنے والی ٹرینوں کے علاوہ سرگودھا خوشاب، کْندیاں اور ماڑی انڈس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

15اکتوبر سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں 5 ٹرینوں کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے سٹاپ دیئیگئے۔ نئے سٹاپ دیے جانے والی ٹرینوں میں (35-Up) سر سید ایکسپریس (105/Up)راوال ایکسپریس(12/Dn) ہزارہ ایکسپریس(40/Dn)جعفر ایکسپریس اور (102/Dn) سبک رفتار کے نام شامل ہیں۔ 

لاہور ریلوے اسٹیشن پر (2/Dn) خیبر میل اور (5-up/6-Dn)گرین لائن کے سٹاپ کے دورانیے کو 30منٹ سے بڑھا کر 35منٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ (147-Up/148-Dn)میانوالی ایکسپریس کو لاہور،سرگودھا، خوشاب، کْندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔

 نئے ٹائم ٹیبل میں کئی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں اْن میں خیبر میل (1/Up)ا ب کراچی کینٹ سے رات 10بج کر 15منٹ پر روانہ ہو گی اسی طرح (2/Dn)خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی۔

 گرین لائن (5/Up) کراچی کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی، تیز گام (7/Up) کراچی کینٹ سے شام 5بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ علامہ اقبال ایکسپریس (10/Dn)سیالکوٹ سے صبح 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔

 عوام ایکسپریس (13/Up) کراچی کینٹ سے صبح 7بجے اور عوام ایکسپریس (14/Dn) پشاور کینٹ سے صبح 8بج کر 15منٹ پر روانہ ہو گی۔ کراچی ایکسپریس (15/Up)کراچی کینٹ سے شام 4بج کر 30منٹ پر اور کراچی ایکسپریس (16/Dn) لاہور سے شام 5بجے روانہ ہو گی۔

 بہاو ؤالدین زکریا ایکسپرس (25/Up) کراچی سٹی سے شام 5بج کر 30منٹ پر اور بہاو ؤالدین زکریا ایکسپرس(26/Dn) ملتان سے شام 4بجے روانہ ہو گی۔ پاک بزنس ایکسپریس (34/Dn)لاہور سے شام 4بجے روانہ ہو گی۔

سرسید ایکسپریس (35/Up) کراچی کینٹ سے رات 9بجے اور سرسید ایکسپریس(36/Dn)راولپنڈی سے دوپہر 1بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ 

فرید ایکسپریس(38/Dn)صبح 5بجے روانہ ہو گی۔ جعفر ایکسپریس(40/Dn) پشاور سے صبح 7بجے روانہ ہو گی۔ قراقرم ایکسپریس (41-Up) کراچی کینٹ سے سہ پہر 3بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔

شاہ حسین ایکسپریس (43/Up) کراچی کینٹ سے شام 7بج کر 30منٹ پر اور شاہ حسین ایکسپریس(44/Dn) لاہور سے بھی 7بج کر 30منٹ پر روانہ ہو گی۔ رحمان بابا ایکسپریس (47/Up)کراچی کینٹ سے دن 10بجے روانہ ہو گی۔

 سبک رفتار (101/Up)لاہور سے صبح7بجے روانہ ہو گی۔ مہر ایکسپریس(127/Up)ملتان سے شام 6بجے اور مہر ایکسپریس (128/Dn)راولپنڈی سے بھی شام 6بجے روانہ ہو گی۔ سکھر ایکسپریس (145/Up)کراچی سٹی سے رات 10بج کر 15منٹ پر اور سکھر ایکسپریس (146/Dn)جیکب آباد سے شام 6بج کر 45منٹ پر روانہ ہو گی۔

 موہنجوداڑو (213/Up)کراچی سٹی سے دوپہر 2بجے روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ سرسید ایکسپریس (35-Up/36-Dn)کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی بجائے اب ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوا کرے گی،