سائنسدانوں نے پانچ منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار کرلیا

 

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پانچ منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کی اہم وجہ اس وائرس کی کئی روز میں تشخیص ہونا ہے۔

برطانوی سائنس دانوں نے کورونا وائرس سے نجات اور اس سے بچاو کے سلسلے میں ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے 5 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔


پانچ منٹ میں کوویڈ 19 کی تشخیص کرنے والا اآلہ عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلے کی پروڈکشن 2021 کے اوائل میں شروع ہوجائے گی، آئندہ چھ ماہ میں منظور شدہ آلہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کل رات سے لندن میں ٹیئر ٹو لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا جس کے تحت شہریوں پر خاص قسم کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔