وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کا تیسرا جہاز 57000 میٹرک ٹن گندم لے کر پہنچ گیا۔
یہ بات وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے اعلامیے کے مطابق درآمد شدہ گندم بندر گاہ سے براہِ راست محکمۂ خوراک پنجاب کے حوالے کی گئی ہے۔
وزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ گندم آنے کے بعد ٹی سی پی کے ذریعے درآمد شدہ گندم 1 لاکھ 67 ہزار 125 میٹرک ٹن ہو گئی۔
واضح رہے کہ ملک میں مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں گندم کی فراہمی کیلئے گزشتہ ماہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔
اجازت ملنے کے بعد 22 بحری جہاز 13 لاکھ ٹن گندم پاکستان پہنچائیں گے