پشاور: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کے سرچ میں نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کے ٹول کو جلد شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سرچ انجن میں یہ نئی تبدیلی اگلے چند ماہ یا ہفتوں میں تمام صارفین کو فراہم کی جائے گی۔گوگل کے مطابق سرچ انجن میں جلد شامل ہونے والی یہ نئی تبدیلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اور مشین لرننگ تکنیک کے ذریعے کام کرے گا جس سے صارفین کو کچھ بھی سرچ کرنے پر پہلے سے بہتر نتائج ملیں گے۔
سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب گوگل پرآپ جتنی بھی غلط اسپیلنگ لکھیں گے تو اس کے باوجود بھی یہ آپ کو درست نتائج فراہم کرے گا۔گوگل کے سرچ ہیڈ پرابھاکر رگھاون کا کہنا ہے کہ گوگل پر روزمرہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں سے 15 فیصد کی سپیلنگ بلکل غلط ہوتی ہیں جسے کمپنی نے کبھی بھی نہیں دیکھا ہوتا ہے اور ہم اْس اسپیلنگ کے نتائج کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کو سرچ انجن میں شامل کرنے کا مقصد ہی غلط اسپیلنگ ہے، گوگل پر ہر 10 سرچ میں سے ایک سرچ کی اسپیلنگ غلط ہوتی ہے۔
گوگل کا دعویٰ ہے کہ یہ تبدیلی اس ماہ کے آخر میں سرچ انجن میں شامل کر لی جائے گی جس سے صارفین کو ایک سرچ کے بعد 3 ملی سیکنڈ میں نتائج مل سکیں گے جب کہ غلط اسپیلنگ کے باوجود بھی صارفین کو بہتر نتائج ملیں گے۔