ریڈیو پاکستان کے 749 کنٹریکٹ ملازمین فارغ

اسلام آباد: حکومت نے ریڈیو پاکستان میں 749 کنٹریکٹ ملازمین کو بیک جنبش قلم گھر بھیج دیا۔17500 سے 25000 تک تنخواہ لینے والے ان ملازمین میں سے اکثریت گزشتہ بیس سال سے کام کر رہی تھی۔

 دو ماہ قبل ادارے سے 320 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے بر طرف کیاگیا تھا جبکہ اس بار باقی ماندہ 749 کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھا دیئے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان میں 4400 منظور شدہ اسامیاں ہیں۔جبکہ مستقل ملازمین کی تعداد بمشکل 2400 ہے۔تقریباً 1000 افراد کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔جن کی اکثریت وفاقی حکومت کے مقرر کردہ کم سے کم معاوضہ 17500 روپے ماہانہ پر کام کررہی تھی۔