اسلام آباد:گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں عالمی وباء کوروناوائرس کے 40مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد7843تک پہنچ گئی۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 3306کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں گذشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے1968مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز کوروناوائرس کے حوالہ جاری تازی اعدادوشمار کے مطابق اب تک پاکستان کوروناوائرس کے تین لاکھ 86ہزار198کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے تین لاکھ 34ہزار392مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 86.6تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1418مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد43963تک پہنچ گئی۔
صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے
صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔
اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعا ل کیسز کی تعداد5508تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16961،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15438،
صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3506،صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 624،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1469جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد168تک پہنچ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد28 ہزار555تک پہنچ گئی، خیبرپختونخوا45ہزار828، سندھ ایک لاکھ 67ہزار381، پنجاب ایک لاکھ 16 ہزار506، بلوچستان 16 ہزار942، آزاد کشمیرمیں 6ہزار403 اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 583 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344، اسلام آباد297، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 152افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 53لاکھ 43ہزار 702افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 45ہزار 999نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق ملک کے 15شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔