کورونا دوسری لہر میں شدت،ایک دن میں 54 اموات 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہی مچانے لگی، مہلک وبا نے ایک دن میں مزید 54 جانیں لے لیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔