ملک میں کورونا سے مزید 45 اموات، 3 ہزار45 افراد میں کورونا کی تصدیق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 45 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار861 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 942 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔