اسلام آباد: کورونا سے مزید 24 گھنٹے میں مہلک وائرس مزید 43 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد7 ہزار 985 ہو گئی۔
2 ہزار 829 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لا پرواہی کا نتیجہ کورونا سے مزید اموات کی صورت میں نکلا۔
این سی اوسی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 افراد جاں بحق ہوئے۔متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کے مطابق 2 ہزار 186مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں 1لاکھ 71 ہزار 595، خیبر پختونخوا 46 ہزار877، پنجاب میں ایک لاکھ 18ہزار511، اسلام آباد 29 ہزار782، بلوچستان میں 17ہزار 101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 637 ہو گئی۔