پشاور:بالوں کی خشکی ہو، سردرد، بدبودار سانس یا پیلے دانت ہم ان جیسے کئی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور کئی مرتبہ علاج اور مہنگی ادویات بھی کارگر ثابت نہیں ہوتیں۔
مگر اب مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے‘سردرد اور بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے اسپرین کی کچھ گولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔
اسپرین کی گولیوں اور شیمپو کے اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اورپھر سر دھو ڈالیں۔
ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی‘اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈہوتا ہے‘جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔