ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 66 اموات

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 458 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 105 ہو گئی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 091 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 482 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں