کورونا سے 24گھنٹوں کے دوران75 اموات، مزید 2 ہزار 829 کیسز رپورٹ

 کورونا وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار 197 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 829 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 780 ہو گئی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 75 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں