خیبرپختونخوا میں عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔
خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا کے سبب انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر محمد فاروق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کورونا سے اب تک 40 ہیلتھ ورکرز کا انتقال ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔