خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے 474مشتبہ کیس سامنے آگئے‘69مریضوں کے ٹیسٹ مثبت

پشاور: صوبہ کے20 اضلاع میں ڈینگی کے474 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے69افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں 68 افراد گھروں میں ہی صحت یاب جبکہ ایک مریض ہسپتال میں داخل ہو کر صحت یاب ہو چکا ہے۔

 محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ایبٹ آباد میں 8مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
 
باجوڑ میں ایک‘ بنوں میں صفر‘ بٹ گرام میں 16‘ بونیر میں ایک‘ ڈی آئی خان میں صفر‘ دیرلوئر میں 2‘ہری پور میں 7‘ خیبر میں 12‘ کوہستان لوئر میں 5‘ کوہستان بالا میں صفر‘ لکی مروت میں صفر‘ مانسہرہ میں 6‘ مردان میں 4‘ نوشہرہ میں 1‘ پشاور میں 33مشتبہ  مریض‘شانگلہ میں 7‘ صوابی میں 3‘ سوات میں تین مشتبہ افراد میں سے کسی میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

 تورغر میں 37 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے تاہم کسی مریض میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ 15اضلاع میں کوئی مشتبہ مثبت مریض سامنے نہیں آیاجبکہ صوبہ بھر میں ڈینگی سے تاحال کسی شہری کی موت واقع نہیں ہوئی۔