ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 507 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے مزید 55 افراد کی جانیں لے لیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 262 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 51 ہزار 507 ہو گئی۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد8 ہزار 260 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں