اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 54 ہزار 986 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278، اسلام آباد میں 32 ہزار 414، اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وبا نے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 436 کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب 3 ہزار 162، سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور ا?زاد کشمیر میں 177 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔