ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 58۔8 فیصد ریکارڈ، کراچی میں صورتحال تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی، کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ خراب، جہاں پر 21.80 فیصد پازیٹو کیسز کی شرح ہے۔، سندھ میں 13.87 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 18.31 فیصد، مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 9.77 فیصد، بلوچستان میں 8.68 فیصد، جی بی میں 2.78 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد، کے پی میں 9.67 فیصد ہے۔

 پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد، لاہور میں 5.98 فیصد، راولپنڈی میں 8.51 فیصد، فیصل آباد میں 3.73 فیصد، ملتان میں 2.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر میں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 9.15 فیصد ہوگئی۔

 پشاور میں شرح 14.91 فیصد، سوات میں 4.04 فیصد، ایبٹ آباد میں 13.35 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد ہے۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 305 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہے۔ 

لاہور میں 86، ملتان میں 42، راولپنڈی میں 15، فیصل آباد میں 3، کراچی میں 76، پشاور میں 45، اسلام آباد میں 37، مظفرآباد میں ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے 

 حیدرآباد، ایبٹ آباد، کوئٹہ، میرپور، گلگت میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔