ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 46 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 138 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 376 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 575 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.