وٹامن سی اور ڈی ہماری جسم کیلئے کیوں ضروری؟

وٹامن دو الفاظ ’وٹا‘ اور ’ایمین‘ سے مل کر بنا ہے۔ وٹا انگریزی کے لفظ (vital) سے ماخوذ ہے، جس کے معنی اہم یا ضروری کے ہیں جبکہ ایمین (Amine) ایسے کیمیائی مرکبات کو کہتے ہیں، جو زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

غذا میں وٹامن کو شامل کرنا چائیے؟

صحت مند رہنے اور بیماریوں سے لڑنے کےلیے غذا میں وٹامنز اور معدنیات کو شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔ جب بھی کبھی یہ بات کی جاتی ہے کہ انسانی جسم کے لیے کون سے وٹامنز سب سے زیادہ اہم ہیں تو اس فہرست میں سب سے اُوپر وٹامن سی اور وٹامن ڈی کا نام آتا ہے۔

وٹامن سی اور وٹامن ڈی کو کیا بات خاص بناتی ہے؟

وٹامن سی اور وٹامن ڈی دونوں بیماریوں سے لڑنے والے غذائی اجزاء ہیں، جو ہماری صحت کی حفاظت کرتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔

ان دونوں وٹامنز کا موازنہ کیا جاسکتا ہے؟

انسان کبھی کبھی یہ ضرور سوچتا ہے کہ ان دونوں وٹامنز میں سے کون سا وٹامن ہمارے جسم کو زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے اور کون سا وٹامن ہمیں مختلف انفیکشنز سے دور رکھتا ہے؟

انسان کے لیے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ یہ دونوں وٹامنز ’وٹامن سی اور وٹامن ڈی‘ انفرادی طور پر اپنے اپنے مقاصد کو پورا کرتے ہیں، اس لیے اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ ان میں سے کسی بھی وٹامن کی جسم میں کمی نہ ہو۔

وٹامن سی انفیکشن کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

وٹامن سی میں بہت مضبوط خصوصیات موجود ہیں جو آزادانہ بنیاد پر پہنچنے والے نقصان سے لڑتی ہیں، ٹاکسن سے نجات حاصل کرتی ہیں اور سیلولر فنکشن کو فروغ دیتی ہیں۔

اس کے علاوہ وٹامن سی دیگر غذائی اجزاء جن میں آئرن، فولیٹ، وٹامن ڈی، وٹامن ای اور زنک شامل ہیں ان کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وٹامن ڈی جسم کیلئے ’سورج کی روشنی‘ ہے

وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ سورج کی روشنی ہے، اسی لیے وٹامن ڈی کو ’body's sunshine‘ کہا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہو سکتا ہے، اس میں سب سے زیادہ اہم بیماریوں کے خلاف ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا اور ہڈیوں میں کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ متعدد مطالعات نے اس بات کی تائید کی ہے کہ وٹامن ڈی انسانی جسم میں کورونا وائرس کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

ان دونوں میں سے کون سا وٹامن آسانی سے مل سکتا ہے؟

وٹامن سی کو بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ متعدد پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن ڈی کو صرف سورج کی روشنی سے لیا جاسکتا ہے۔

یہ وٹامنز ایک دن میں کتنی مقدار میں لینے ہیں؟

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان انسان کو روزانہ 65 سے 90 ملی گرام وٹامن سی لینا چاہیے جبکہ وٹامن ڈی 400 سے 800 ملی گرام روزانہ لینا بے حد ضروری ہے، اس کے بعد انسان معتدد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔