ملک میں ایک ہی دن میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس مہلک وائرس سے مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 596 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 047 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 582 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 538 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 092 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں