ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اس مہلک وائرس  سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 724 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 426 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 729 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 45 ہزار 124 ہوگئی ہے، جن میں سے 2470 کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 71 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 724 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56  ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں