پی آئی اے کے مہنگی لیز پرحاصل اے ٹی آر 72 طیارے بیڑے سے خارج

کراچی:پی آئی اے کے مہنگی لیز پرحاصل اے ٹی آر 72 طیارے بیڑے سے خارج کردیئے گئے،پہلاطیارہ اے پی بی کے وائی صبح کراچی سے جنوبی افریقاروانہ ہوگیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  پی آئی اے کے مہنگی لیز پرحاصل اے ٹی آر 72 طیارے بیڑے سے خارج کردیئے گئے،طیارے آپریشن اورلاگت کے لحاظ سے غیرموافق اور غیرمنافع بخش تھے۔

طیارے 2015 میں لیز پر حاصل کئے موجودہ حساب سے بہت مہنگے پڑ رہے تھے،طویل لیز معاہدہ ان طیاروں کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ تھا،کوویڈکے دوران سی ای او کی ہدایت پر معاہدے کی خاص شق سے فائدہ اٹھایا گیا۔

پہلاطیارہ اے پی بی کے وائی صبح کراچی سے جنوبی افریقاروانہ ہوگیا۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں فیصلہ مشکل مگر ناگریز تھا۔

ان کاکہنا ہے کہ پی آئی اے بیڑے کو جدید بنانے کے راستے پر گامزن ہے،جلد نئے طیارے بیڑے میں شامل ہو کر پراڈکٹ کو بہتر بنائیں گے، جدید طیارے ہمارے مہمانوں کی خواہش تھی جو جلد پوری ہوگی۔