ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 31 ہزار 830 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے 2 ہزار 362 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 832 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 84 ہزار 719مریض صحتیاب ہوچکے ہیں