ملک میں کرونا کے دوسری لہرکی شدت میں اضافہ ہوتے ہوئے مہلک وائرس سے ایک ہی دن 73 افرادجان کی بازی ہار گئے ،جبکہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےمزید 2 ہزار 459 نئے مریض سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار 830 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 459 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں