لندن: برطانیہ میں کوویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آگئی ہے جس سے ایک ہزار افراد متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبررساں دارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ لندن میں ایک ہفتے کے دوران نئی طرزکے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے آگاہ ہیں، نئے وائرس سے برطانیہ میں ایک ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ایکسپرٹ مائیک ریان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لندن میں نئے وائرس کے موجودہ کورونا سے مختلف ہونے کا ابھی تک ثبوت نہیں ملا۔
یہ وائرس وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب لندن میں کورونا کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔