کورونا ہلاکتیں، کراچی سمیت ملک کے تین بڑے شہر خطرناک قرار 

اسلام آباد:ملک کے تین بڑے شہر کورونا سے ہلاکتوں کے لیے خطرناک قرار دیے گئے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد میں ہوئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کا 75 فیصد تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

7 سے 13 دسمبر کے دوران ملک میں 319 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 180 ہلاکتوں کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 30 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران ملک میں 299 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 169کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

 23سے 29 نومبر کے درمیان ملک میں 248افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہارے اور اس میں سے 140افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق 2 سے 8 نومبر کے دوران 111 افراد کورونا سے انتقال کر گئے، 80 افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔