اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فروری یا مارچ 2021ء تک پاکستان میں کورونا ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال عالمی وبا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
معاون خصوصی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے گنجان آباد علاقوں میں کووڈ تیزی سے پھیل رہا ہے، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے وبا میں کمی آجاتی ہے۔
سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے کیونکہ ایک دوسرے سے ملنا جلنا ہی بیماری کو پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین کے حصول کے حوالے سے بتایا کہ فروری یا مارچ دو ہزار اکیس تک پاکستان میں کورونا ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔