پشاور:حکومت خیبرپختونخوانے جگر کی پیوندکاری صحت کارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جگر کی پیوندکاری کے ہزاروں مریض صوبے میں موجود ہیں اس علاج پر 35سے 40لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے جو اکثر مریضوں کے لئے برداشت کرنا ناممکن ہوتاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر صحت تیمور جھگڑا کی خواہش اور شہریوں کے مطالبے پر جگر کی پیوند کاری کا علاج صحت کارڈ منصوبے کا حصہ بنانے کی تیاری جاری ہے جس کے لئے مجوزہ سمری تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت صحت کارڈ کے سالانہ 18ارب کے علاوہ مزید2ارب روپے سالانہ جگر کی پیوندکاری کے مریضوں کے لئے مہیا کرے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر یہ رقم بڑھائی بھی جاسکے گی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت جگر کی پیوندکاری صحت کارڈ کا حصہ بنانے میں سنجیدہ ہے اور صحت کارڈ منصوبے کا مکمل اجراء کے بعد فوراًہی یہ مہنگا علاج بھی منصوبے کا حصہ بن جائے گا۔