پشاورمیں پہلی مرتبہ 4کمسن بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور:پشاورکے کسی بھی ہسپتال میں پہلی مرتبہ 4کمسن بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے پشاور 9.23کی شرح سے کورونا کیسز میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

پشاوراور دیربالاکے مختلف علاقوں سے لائے بچوں کی عمریں 2ماہ سے 4سال کے درمیان ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ 9ماہ میں پہلی مرتبہ کورونا سے متاثرہ بچوں کو ہسپتال لا یا گیا ہے‘خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چاروں بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور ان میں تمام علامات بھی موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 95 مریض کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں جن میں سے 17 بائے پائپ پر ہیں اور پانچ پرائیوٹ رومزز آئسولیشن میں ہیں جن میں چار بچے شامل ہیں‘کورونا کے شکار بچوں میں جنید عمر 1 سال‘ پتہ ورسک روڈ پشاور‘آیان خان عمر 9 ماہ پتہ چارسدہ روڈ پشاور‘عباس خان عمر 2 ماہ پتہ حیات آباد پشاورکبریٰ عمر 4 سال پتہ اپر دیر بانو بالاشامل ہیں۔