این سی او سی نے کرسمس کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کرسمس کیلئے ایس او پیزجاری کر د یئے۔

 ہفتہ کواین سی او سی کے اعلامیے کے مطابق کرسمس کی چھٹیوں کے دوران کم سے کم سفر کریں اور کرسمس شاپنگ کو ضروری سامان تک ہی محدود رکھا جائے۔

این سی او سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تحائف کے روایتی تبادلے سے بھی وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے درمیان بڑے گھریلو اجتماعات سے پرہیز کریں جبکہ چرچ میں داخل ہونے والوں کی تھرمل اسکریننگ کا اہتمام کیا جائے اور چرچ کے دروازے پر ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرسمس کے دن چرچ کے کھڑکیاں اور دروازے ہوا داری کیلئے کھول دیئے جائیں۔وزیراعظم نے ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے۔چیف سیکرٹریز صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے نگران ہوں گے۔