یونیسیف کا پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزارکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر یونیسیف نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

 پاکستان کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے حصول کے لیے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں، اسی تناظر میں یونیسیف نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے 11 لاکھ 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیسیف سے پاکستان کو ٹیسٹنگ کٹس جنوری دوہزار اکیس میں موصول ہونگی یونیسیف ٹیسٹنگ کٹس عالمی بینک سے حاصل فنڈنگ سے فراہم کریگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے وفاق کو کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت سے آگاہ کریں گے، جس کے بعد یونیسیف کی فراہم کورونا ٹیسٹنگ کٹس صوبوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

 وفاق سندھ حکومت کو 4 لاکھ 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا، باقی صوبوں کے بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔