ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40ہزار سے زائد ہوگئی ، مزید 62اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےمزید 1792 نئے مریض سامنے  کے بعد ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کرونا کے 34 ہزار 772 ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے   1792 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں