پاکستان میں چینی کووڈ 19 ویکسین کا ٹرائل رواں ماہ ہی مکمل ہونے کا امکان

 اسلام آباد:ملک میں 18 ہزار رضاکاروں میں سے 15 ہزار کو چینی کووڈ 19 ویکیسن لگائی جانے کے بعد یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس کے کلینکل ٹرائل رواں ماہ ہی ختم ہوجائیں گے اور ایک اور ویکسین کے ٹرائل کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر اور کووڈ 19 پر سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ 15 ہزار لوگوں یعنی مجموعی رضاکاروں کے 80 فیصد کو ویکسین دے دی گئی۔

 اْمید ہے کہ یہ ٹرائل دسمبر میں ختم ہوجائے گا،یہ ویکسین 19 ممالک میں زیر ٹرائل ہے جو اسے ترجیحی بنیاد پر حاصل کریں گے۔