گردوں کے امراض کا باعث بننے والی عام عادتیں

پشاور: گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں‘جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں‘جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے۔

، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں‘ مگر گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

گردوں کو ہونے والے نقصان کی علامات کافی واضح ہوتی ہیں تاہم لوگ جب تک ان پر توجہ دیتے ہیں‘اس وقت تک بہت زیادہ نقصان ہوچکاہوتا ہے‘ نشانیاں جو گردوں کے امراض کی جانب اشارہ کریں اور افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر لوگ گردوں کے امراض کو دعوت اپنی چند عادات یا سستی کے باعث دیتے ہیں، جو بظاہر بے ضرر ہوتی ہیں‘مگر ان پر قابو نہ پانا جان لیوا ہوسکتا ہے۔

 جنک فوڈ کا شوق بیشتر پراسیس فوڈ میں نمک بہت زیادہ ہوتا ہے جو کہ نہ صرف دل کے لئے نقصان دہ ہے‘ بلکہ یہ گردوں کے مسائل کا باعث بنتا ہے‘ جب آپ زیادہ نمک جسم کا حصہ بناتے ہیں تو جسم کے لئے اس اضافی مقدار کا اخراج مسئلہ بن جاتا ہے، جو بتدریج گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر پورے جسم کے ساتھ گردوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے‘درحقیقت ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں جب شریانوں پر دباؤ بڑھتا ہے تو اس کا اثر گردوں پر بھی ہوتا ہے‘اگر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں نہ کیا جائے تو اس سے گردوں کی طرف جانے والی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور گردوں میں زخم ہوسکتے ہیں۔