ملک بھرمیں کرونا سے مزید 80 اموات،2 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 1704 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد40 ہزار 261 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کرونا کے 34 ہزار 594 ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے   1704 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد40 ہزار 261 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں