ملک میں کرونا سے مزید 83 اموات، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کرونا کے 35 ہزار621 ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے   2 ہزار 142 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 37 ہزار905 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد  9 ہزار557 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں