وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا ہدف کم قیمت پر جلد از جلد بہترین ویکسین مہیاکرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا ویکسین خریداری پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوا، ویکسین کی پاکستان میں درآمد پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہوسکے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کامکمل محفوظ ہونا ہے اور معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔