مفت و رعایتی کورونا ویکسین کا حصول، پاکستان نے عالمی ادارے گاوی کو خط لکھ دیا 

اسلام آباد:پاکستان نے مفت اور رعایتی کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ایمونائزیشن اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے گاوی کو خط لکھ دیا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے مفت اور رعایتی کورونا وائرس ویکسین کے لیے رجوع کرلیا،گاوی ایمونائزیشن اور ویکسی نیشن کا عالمی ادارہ ہے۔

 پاکستان نے 20 فیصد آبادی کے لیے مفت جبکہ 20فیصد آبادی کے لیے رعایتی قیمت پر کورونا وائرس ویکسین مانگی ہے۔

 پاکستان کی ساڑھے 4 کروڑ آبادی کے لیے کورونا وائرس ویکسین مفت جبکہ ساڑھے 4کروڑ آبادی کے لیے رعایتی قیمت پر ملے گی۔

 پاکستان کو کورونا ویکسین مارچ میں ملنے کا امکان ہے، پاکستان نے گاوی کو کورونا ویکسی نیشن کا آپریشنل پلان جمع کروا دیا، گاوی نے پاکستان کے کورونا ویکسی نیشن آپریشنل پلان کو سراہا ہے۔