گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 152 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 511ہوگئی ہے۔ جن میں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 152 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 511 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزارسے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 85 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 753 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہو گئی ہےجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 824 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 958 ہوگئی ہے۔