پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 28 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈی آر اوز اور ہر ضلع کے انتظامی افسران کو بطور ریٹرننگ افسران مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیں اور 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹر اضلاع میں حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق عوام کی طرف سے اعتراضات کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ پشاور میں حلقہ بندی جاری ہے۔
یاد رہے کہ 28 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈی آر اوز اور ہر ضلع کے انتظامی افسران کو بطور ریٹرننگ افسران مقرر کیا گیا ہے۔